Zameene karbala pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shadman Raza
زمین کربلا پہ دل تڑپتا چھوڑ آیا ہوں
غمِ شبیر میں روتا بلکتا چھوڑ آیا ہوں
مجھے محسوس ہوتا ہے سر میدان میں جیسے
سکینہ کو اندھیرے میں سسکتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
ضعیفی میں اٹھائے شاہ کو لاشے علی اکبر
کبھی گرتا کبھی پھر سے سنبھلتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
دھواں پھیلا ہوا ہر سو تھا شام غریباں میں
میں ایک بیمار کا بستر دہکتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
گلوئے اصغر بے شیر کو ہاتھوں پہ سید کے
میں رن میں تیر سہپر سے الجھتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
شب غربت میں مادر ڈھونڈتی تھی گمشدہ بچے
اسے تاریک جنگل میں بھٹکتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
جسے مادر کی تربت پہ علی شب میں تھے لے جاتے
اسے بازار سے دن میں گزرتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
صدا ھل من کی اب ہر پل مجھے واپس بلاتی ہے
علی کے لال کو تنہا میں لڑتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
بہت دشوار تھا کربوبلا کو الوداع کہنا
رواں سانسوں کو سینے میں اٹکتا چھوڑ آیا ہوں
زمین کربلا پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.