Zainabam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Farhan Ali Waris
زینبم زینبم خواہر غم پر ورم
جاؤں گا جہاں جہاں سہنے پڑیں گے ہمیں غم
زینبم زینبم خواہر غم پر ورم
کوئی باقی نہ رہا باندھ لی ہم نے بھی کمر
ہے چمکتے ہوے نیزے میرے مرنے کی خبر
میرے حوالے ہے بہن طفل میرے میرے حرم
زینبم زینبم۔۔۔
شام ڈھل جاے تو یہ وعدہ نبھانا بی بی
اپنے سینے پہ سکینہ کو سلانا بی بی
کون سنبھالے گا اسے جب نہ رہیں گے یہاں ہم
زینبم زینبم۔۔۔
جب میری حلق پہ شمشیر ستم چلنے لگے
ظلم کی فوج میں نقارہ اگر بجنے لگے
دیکھنا عابد نہ اٹھے کھینچے ہوے تیغیں تو دم
زینبم زینبم۔۔۔
جب تمہارے شام کے دربار میں لے جاے شقی
یاد کر کے لینا جو اماں پہ تھی افتاد ہوی
لوگ وہی ظلم وہی بات وہی اور وہی ہم
زینبم زینبم۔۔۔
سب کے شانے ہو رسن بستہ سکینہ کا گلا
ایسے عالم میں بھی کرنا نہیں امت سے گلہ
ثانیء زہرا ہو بہن سہنا اسی طرح ستم
زینبم زینبم۔۔۔
بے ردا دیکھ نہ پائے تجھے دنیا کی نظر
اس لےء نیزے سے گر جاے گا عباس کا سر
قاریء قرآن وہاں ہونگے اسی درد سے ہم
زینبم زینبم۔۔۔
یاد رکھنا یہ ستم ہوے گا دوران سفر
تیز ناقے سے جو گر جاے گی میری دختر
ڈھونڈ کے تم لانا اسے قافلے کو روکیں گے ہم
زینبم زینبم۔۔۔
کون ہمدرد یہاں باقی ہے پیاسے ک لےء
ایک نصیحت کےء جاتا ہوں دلاسے کے لئے
حیا علی خیرالعمل تم یہ کہو اور کہے ہم
زینبم زینبم۔۔۔
دم رخصت تھی یہ فرحان شہ دیں کی فغاں
بعد میرے جو ستم ہو نگے کروں کیسے بیاں
ساتھ نہیں دیتی زباں بن گیا خود مظہر غم
زینبم زینبم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.