Zainab ye pukari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
زینب یہ پکاری میرے بھیا کو نہ مارو
یوں لختِ دلِ فاطمہ زہرا کو نہ مارو
ہے منتظر اک بچی در خیمہ پہ اس کی
مر جاۓ گی باب سکینہ کو نہ مارو
زینب یہ پکاری۔۔۔
خنجر نہ رکھو بوسہ گاہ مصطفوی پر
بھیا کو نہ مارو میرے بھیا کو نہ مارو
زینب یہ پکاری۔۔۔
بولی تن سرور سے لپٹ کر یہ سکینہ
رک جاؤ خدارا میرے بابا کو نہ مارو
زینب یہ پکاری۔۔۔
ظالم نہ رکے کر دیےء قاسم کے بھی ٹکڑے
شبیر یہ کہتے رہے نوشاہ کو نہ مارو
زینب یہ پکاری۔۔۔
پتھر سر نیزہ جو لگا شاہ کے سر پر
کلثوم پکاری دل زہرا کو نہ مارو
زینب یہ پکاری۔۔۔
رخسار سکینہ پہ جو لگتے تھے طمانچے
عابد کی صدا تھی میری بہنا کو نہ مارو
زینب یہ پکاری۔۔۔
گونجی یہ صدا دشت میں اے ماجد و مختار
مظلوم کو مجروح کو تنہا کو نہ مارو
زینب یہ پکاری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.