Tu dekh nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Mesum Abbas
اچھا ہے تیری بینائی نہیں
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
تھی بنت علی بازاروں میں
بے مقنہ و بے پردہ جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
جابر یہ زمین کربوبلا
زہرا کا یہاں گلشن بکھرا
جس جا پہ کھڑے ہو تم جابر
گھوڑے سے یہی عباس گرا
پیاسی تھی بھتیجی خیمے میں
بے بازو ہوا سقہ جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
اٹھارہ برس کا بھای میرا
سینے میں لگی نیزے کی انی
جابر یہ سنو گے کس طرح
شبیر کی بھی بینائی گیء
بس ایک قدم ہی چلتے تھے
گرتے تھے میرے مولا جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
اکبر اصغر قاسم نہ رہے
تھے عون و کے لاشے
اس پر بھی رکی نہ جور و جفا
سب کے لاشے پامال ہوے
شبیر پہ چلتا تھا خنجر
زینب تھی سر خیمہ جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
پھر شام غریباں آ پہنچی
خیموں کو جلایا اعدا نے
پھوپھیوں کی رداؤں کو میری
نیزوں سے اتارا اعدا نے
جلتا تھا سکینہ کا کرتہ
اصغر کا کہیں جھولا جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
آغاز امامت تھا میرا
تحفے میں ملے زنجیر و رسن
پوشاک یتیمی کی پہنے
زخموں سے بھرا تھا میرا بدن
گردن کا لہو پیروں سے بہا
یہ وقت بھی تھا آیا جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
بازار کا حال سنو جابر
پتھر تھے کبھی شعلے تھے کبھی
امت تھی تماشائی ساری
اور آل محمد تھے قیدی
اور حبشی غلاموں کی طرح
بازاروں میں کھینچا جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
بازار ہوا جب ختم تو پھر
دربار قیامت لایا تھا
درباری شرابی مجمے میں
زینب کو پکارا جاتا تھا
پیغام حسینی کی خاطر
جیسے وہ رہی زندہ جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
حسرت تھی رہائی کی جس کو
زنداں سے رہا وہ ہو نہ سکی
ڈرتی تھی اندھیرے سے بچی
تربت بھی اندھیرے میں ہی بنی
زنداں میں سکینہ کا ہاے
ہاتھوں پہ تھا جب لاشہ جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
سلمان کرے گا کیسے بیاں
میثم جو میرے مولا نے کہا
بینائی میری رخصت نہ ہوی
آنکھوں سے مگر خوں اتنا بہا
آنکھوں کے لہو سے سرخ ہوا
تھا شام کا سب رستہ جابر
تو دیکھ نہیں پاتا جابر
اچھا ہے تیری بینائی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.