Zainab ko na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Mohsin Ali
زینب کو نہ بھولے گا عباس کا مر جانا
پردیس میں غربت میں بھای سے بچھڑ جانا
منظر یہ سناں پر بھی غازی کو رلاتی ہے
زینب تیرا مجمے سے بے پردہ گزر جانا
زینب کو نہ بھولے گا۔۔۔
ماں کہتی ہے غازی کی ہے موت وفاؤں کی
عباس تیرے ہوتے شبیر کا مر جانا
زینب کو نہ بھولے گا۔۔۔
عباس وفا تیری اس بار سے ظاہر ہے
ہونٹوں کو لےء تشنہ پانی میں اتر جانا
زینب کو نہ بھولے گا۔۔۔
کہتی تھی سکینہ یہ عباس کے لاشے پر
ممکن ہی نہیں میرا اب لوٹ کے گھر جانا
زینب کو نہ بھولے گا۔۔۔
بھولے گا نہ محشر تک غازی کو تیرے سر سے
دربار شرابی میں چادر کا اتر جانا
زینب کو نہ بھولے گا۔۔۔
تا حشر یونہی محسن ہمراہ مظاہر کے
شبیر کا غم کرنا تم دونوں جدھر جانا
زینب کو نہ بھولے گا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.