Zainab ki chadar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
زینب کی چادر اللہ اکبر
نوحہ تھا شہ کا یہ زیر خنجر
نوحہ تھا شہ کا نوکِ سناں پر
اللہ اکبر زینب کی چادر
زینب کی چادر۔۔۔
شام غریباں روتی ہے جس کو
خاک پریشاں روتی ہے جس کو
چشمِ بیاباں روتی ہے جس کو
قد ذات یزداں روتی ہے جس کو
روتے ہیں جس کو ہر وقت حیدر
روتی ہے زہرا جس کو کھلے سر
اللہ اکبر زینب کی چادر۔۔۔
آے ہیں آدم آے ہیں خاتم
تیری ردا کا برپا ہے ماتم
طاری ہے سب پر گریے کا عالم
سینوں میں جاری ہے اک خون پیہم
کرتے ہیں ماتم دیکھو پیمبر
نوحہ یہی ہے سب کے لبوں پر
اللہ اکبر زینب کی چادر۔۔۔
کہتے ہیں کاٹ کر غازی کے بازو
کہتے ہیں کاٹ کر قاسم کے ابرو
کہتے ہیں بہہ کر عابد کے آنسوں
کہتے ہیں خوں میں اکبر کے گیسوں
کہتا ہے بہہ کر پھر خون اصغر
کہتا ہے ریتی پہ یہ خون اکبر
اللہ اکبر زینب کی چادر۔۔۔
خیمے جلانے آتے ہیں اعدا
کعبے کو ڈھانے آتے ہیں اعدا
قیدی بنانے آتے ہیں اعدا
در در پھرانے آتے ہیں اعدا
کہتا ہے ہاے دامن یہ جل کر
کہتے ہیں ہاے چھین کر یہ گوہر
اللہ اکبر زینب کی چادر۔۔۔
آتے ہیں عابد سر کو جھکائے
اپنے لہو میں قد ہی نہاے
ساے سے اپنے قد کو چھپاے
زخموں کو اپنے دل سے لگاے
راہوں میں جس دم آتے ہیں پتھر
کہتے ہیں ہاے عابد کے زیور
اللہ اکبر زینب کی چادر۔۔۔
جس دم نوید اک آندھی اٹھی تھی
شہ کے گلے پر جس دم چھری تھی
مقتل میں ہر سوں خوں کی جھڑی تھی
خیمے کے در پر زینب کھڑی تھی
لکھوں تو کیسے ہاے یہ منظر
اس دم یہی تھا شہ کے لبوں پر
اللہ اکبر زینب کی چادر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.