Zainab aur abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sachay Bhai
زینب اور عباس
دونوں ہی سے کرب وبلا میں شِہ کو بڑی تھی آس
زینب اور عباس۔۔۔
اک زہرا کی لاڈلی تھی اور ایک علی کا لال
ماں کا صبر دکھایا اک نے باپ کا جاہ و جلال
کرب و بلا میں بن گئے دونوں صبر و وفا کی اساس
زینب اور عباس۔۔۔
قبلِ عصر حفاظت کا تھا بھائی ذمہ دار
بعدِ عصر اُٹھایا بنتِ زہرا نے یہ بار
بن گئی آس حرم کی زینب وہ تھی خود بے آس
زینب اور عباس۔۔۔
دونوں لال کیئے زینب نے سرور پر قربان
نہر پہ دونوں ہاتھ کٹا کر صدقے میں دی جان
وار دیا سب کچھ بھائی پر جو تھا جس کے پاس
زینب اور عباس۔۔۔
دشتِ بلا میں آ کر چھُوٹا دونوں کا یہ ساتھ
مشکیزہ سینے سے لگا کر دونوں کٹا کر ہاتھ
نہر کنارے سو گیا بھائی بہن ہوئی بے آس
زینب اور عباس۔۔۔
وقتِ عصر گرے گھوڑے سے جب شاہِ ابرار
حلقِ شہِ مظلوم پہ رکھ دی ظالم نے تلوار
خیمے میں زینب تڑپی اور ساحل پر عباس
زینب اور عباس۔۔۔
کتنے ہی دُکھ جھیلے دل پر کتنے ہی آلام
ہائے مگر وہ دشتِ ستم وہ رنج و الم کی شام
تنہا ہے مقتل میں زینب کوئی نہیں اب پاس
زینب اور عباس۔۔۔
زینب ہے پابندِ رسن اب چلتا کچھ نہیں زور
نوکِ سناں پر سر ہے تن ہے بھائی کا بے دور
روتی ہے ماں جائی کی میت پہ حسرت و یاس
زینب اور عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.