Zaalimon ne loota
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Alamdar Razvi
ظالموں نے لوٹا ہے ہاے گھر پیمبر کا
ہاے کیا فضا چھای گلشنِ محمد پر
کربلا کے میدان میں کھینچ کے آگےء لشکر
کوفیوں نے دھوکے سے شاہ دیں کو بلوا کر
ظلم سے گلا کاٹا ہاے ابنِ حیدر کا
ظالموں نے لوٹا ہے۔۔۔
گرچہ ضعف پیری سے جھک گیء کمر دیکھو
پھر بھی سرور زیں ہے کتنے بے جگر دیکھو
فتحہ ہو گیا خیبر یا علی ادھر دیکھو
شہ کے دوش پر لاشہ ہے جواں اکبر کا
ظالموں نے لوٹا ہے۔۔۔
ہاے کیا مظالم ہے ہاے کیا گراوٹ ہے
برچھیوں کی تیروں کی کتنی سنسناہٹ ہے
پھر بھی خشک ہونٹوں پر اک مسکراہٹ ہے
خوں پیا ہے ناوک نے بے زباں اصغر کا
ظالموں نے لوٹا ہے۔۔۔
جب کہ آخری دم تک مکر کے دلاسوں پر
یا نبی خبر لیجئے آپ کے نواسوں پر
آب تیغ برسایا تین دن کے پیاسوں پر
سر چڑھایا نیزے پر دین حق کے سرور کا
ظالموں نے لوٹا ہے۔۔۔
راز دل ڈراتا ہے سب عدو پرانے ہے
بڑھ کے دیکھیےء سرور بھای کس کے مانے ہے
لاش کس طرح ہوگی یہ تو صرف شانے ہیں
علقمہ کے ساحل تک خون ہے دلاور کا
ظالموں نے لوٹا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.