Yun bhi karte hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
یوں بھی کرتے ہیں جدا قرآن کو تفسیر سے
جس طرح شبیر بچھڑا زینب دلگیر سے
جاؤ بہنا اب تمہاری جنگ ہوتی ہے شروع
بے کفن بھای یہ بولا بے ردا ہمشیر سے
یوں بھی کرتے ہیں۔۔۔
خاک پر لکھتی گیء ہے کربلا کی داستاں
جو لہو کی دھار نکلی گردن شبیر سے
یوں بھی کرتے ہیں۔۔۔
پڑھ کے خط صغرا کا مولا رو دیےء کہ کیا کہوں
مصطفیٰ کی خون میں ڈوبی ہوی تصویر سے
یوں بھی کرتے ہیں۔۔۔
ننھی سی چادر نہ لٹتی تو تجھے دیتی کفن
یوں سکینہ کہہ رہی تھی لاشہء بے شیر سے
یوں بھی کرتے ہیں۔۔۔
ثانیء زہرا نے لوگوں آپ ہو کے بے ردا
دین پر سایہ کیا ہے چادر تطہیر سے
یوں بھی کرتے ہیں۔۔۔
جعفری قیام نماز و روزہ و حج و زکوٰۃ
آج بھی ہے مرتظی کے خون کی تاثیر سے
یوں بھی کرتے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.