Yun bhai behan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
ظالم نے بہ دشت کربوبلا
یوں بھای بہن کا قتل کیا
سرور کا کیا سر تن سے جدا
زینب کی اتاری سر سے ردا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
شبیر کا سر زینب کو دیا
زینب کی ردا عباس کو دی
یہ کیسا ستم زینب پہ کیا
یہ کیسی سزا عباس کو دی
غیرت پہ ہوا جس دم حملہ
عباس کا سر نیزے سے گرا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
زینب کی چھوے گا کوی ردا
ایسا تو کبھی سوچا بھی نہ تھا
وہ بہن کرے فریاد و بکا
عباس سا بھای ہو جس کا
واللہ کہ یہ ہے فکر کی جا
صد واویلا صد واویلا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
زینب کی ردا سے سرور کا
خنجر پہ جو خون تھا صاف کیا
فضہ نے یہ منظر دیکھ لیا
زینب سے مگر دیکھا نہ گیا
بھای کے جو قاتل کو دیکھا
کلثوم نے سر کو پیٹ لیا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
لہراتے ہوے شبیر کا سر
دکھلاتا تھا ظالم ہنس ہنس کر
کیسے ہو بیاں پھٹتا ہے جگر
کن آنکھوں سے دیکھا یہ منظر
کس دل سے نہ جانے ضبط کیا
کس طرح رہی جانے زندہ
یوں بھای بہن کا۔۔۔
فریاد و فغاں تھی ہونٹوں پر
کھاتی تھی پچھاڑیں تشنہ جگر
کرتی رہی منت رو رو کر
دے دے مجھے میرے بھائی سر
ظالم نے مگر پھر بھی نہ دیا
چلاتی رہی بنت زہرا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
روتی رہی ملکۂ شام و حیا
افسوس نہ دی ظالم نے ردا
پردیس میں یوں بے جرم و خطا
پردیسیوں پہ ہوتی تھی جفا
کرتی بھی تو کرتی کس سے گلہ
چلتی تھی مخالف رن کی ہوا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
شانوں میں بندھی جس وقت رسن
بھای کو صدا دیتی تھی بہن
تھے ضبط سے باہر رنج و محن
کیا جانے کیا جس طرح سحن
محسوس کرے ہر باب وفا
کیا حال بیاں ہو زینب کا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
پردیس میں زہرا کے گھر کا
خوں بہہ گیا فاتح خیبر کا
تیروں پہ تھا لاشہ سرور کا
ناقے پہ تھا لاشہ خواہر کا
یہ کیسا ستم یہ کیسی جفا
امت نے دیا یہ کیسا صلہ
یوں بھای بہن کا۔۔۔
مقتل میں رسن بستہ تھے حرم
ہر سوگ نشیں کی آنکھ تھی نم
پھٹتا ہے جگر روتا ہے قلم
آصف میں کروں کس طرح رقم
ہے بھای بہن مقتول جفا
تاریخ نے بس آمر یہ لکھا
یوں بھای بہن کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.