Ye inayato ki jaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nasir Jahan
یہ عنایتوں کی جزا ملی
یہ ہدایتوں کا صلہ دیا
وہ چراغ قبر نبی کا تھا
جسے کربلا میں بجھا دیے
یہ حسین تیرا ہی کام تھا
كہ سب اپنے لال فدا کیے
تجھے اُن ستاروں نے ڈوب کر
شب غم کا چند بنا دیا
یہ علی كے لال کی ہمتیں
یہ سنان و تیر کی دعوتیں
کبھی نوجوان کا جگر دیا
کبھی بے زباں کا گلا دیا
کہو دِل کہاں سے یہ لائیں گے
جو حسین خیمے میں جائیں گے
جسے ماں کی گود سے لائے تھے
اسے زیر خاک سلا دیا
نہ حسین گھوڑے پہ تھم سکے
جو صدا اَذان کی بلند تھی
وہ نماز عصر کا وقت تھا
كہ زمین پہ خود کو گرا دیا
تیری سرفروش کی شان تھی
جو حیات دین خدا بنی
نہ ملا کسی کو حیات میں
تجھے موت نے مزہ دیا
چمن آپ اپنا مٹا گئے
كہ بہارِ دین خدا رہے
نہ جما جو رنگ بہار کا
تو لہو بھی اپنا ملا دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.