Ye baat shaah ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Murtaza
یہ بات شاہ نے مقتل میں خون سے لکھ دی ہے
رگ گلو بھی تو خنجر کو کاٹ دیتی ہے
دیار کربوبلا سے ابھر گیء توحید
سپاہ کفر کو بے آس کر گیء توحید
بس ایک سجدے سے دل میں اتر گئی توحید
حسینیت وہ جو باطل کو مات دیتی ہے
---یہ بات شاہ نے
علوعیت سے خلاصے جمال عدل ہے کیا
علی نے سب کو سکھایا امان اصل ہے کیا
کوی حسین سے پوچھے مثال عدل ہے کیا
کہیں گے آمد حر قد مثال بنتی ہے
---یہ بات شاہ نے
خدا کا عدل نبوت سے آشکار ہوا
خدا کا دین نبوت سے با بہار ہوا
مگر جو کار نبوت کا ورثہ دار ہوا
حدیث منییت اسکو سلام کرتی ہے
---یہ بات شاہ نے
ہدایتوں کے تسلسل میں اب امامت ہے
خلیل تیری دعا کا سبب امامت ہے
سو تیری نسل میں عالی نصب امامت ہے
وہی تو خواب کو تعبیر بخش دیتی ہے
---یہ بات شاہ نے
امام وقت تیری منتظر قیامت ہے
اور انتقام پہ اب منتسر امامت ہے
تو انتقام جو لیتے تو پھر قیامت ہے
وہ انتقام جو ہر قلب کی تسلی ہے
---یہ بات شاہ نے
چلے حسین قیامت اٹھا کے خیمے سے
قدم اٹھانے کے مشکل میں گر قدم نہ رکے
جگر کو تھام کے اہل حرم بہت تڑپے
حسین رودیےء فضہ نے جب دعا دی ہے
---یہ بات شاہ نے
چلی جو تیغ حسینی تو عصر تک نہ رکی
یہ بات تیغ نے عباس سے کہی ہوگی
تیرے حسین نے عباس تیری جنگ لڑی
مگر یہ تیغ بھی بس اب نیام ہونی ہے
---یہ بات شاہ نے
اٹھا کے لاشہء بے سر کو زینب ناچار
کہا خدا سے کہ یہ ہدیہء شہ ابرار
قبول کرلے محمد کا یہ جگر افگار
یہ وعدہ بھی شہید شاہ ہدا کی ہے
---یہ بات شاہ نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.