Utho hussain tumse
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Irfan Hussain
اٹھو حسین تم سے بہن ملنے آی ہے
میت نہیں تو قبر گلے سے لگای ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
اک بیکسی فضاے حقیقت میں چھای ہے
جنگل پسند آگیا بستی بسای ہے
خوشبو لہو کی خاک کے ذروں میں پای ہے
پھر کربلا سے قید میں تقدیر لای ہے
میت نہیں تو قبر گلے سے لگای ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
ڈوبا ہوا لہو میں ہے مغرب کا آفتاب
ہر زرہ کربلا کا ہے دنیاے انقلاب
لیلیٰ کا چاند اور وہ ذلفوں میں پیچ و تاب
سینے میں زخم لے گیا اجڑا ہوا شباب
قاتل نے دل کو دیکھ کے برچی لگای ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
اجڑی ہوی زمیں ہے تو بے نور آسماں
کب ختم دیکھو ہوتا ہے زینب کا امتحاں
سنتے ہیں کھل گئ تھی مقدر سے ریسماں
بازو میں اور گلے میں ہیں ابھرے ہوے نشاں
کیا جانے کتنی قید میں تکلیف اٹھائی ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
جو دل کو تازہ کرتا ہے بن بھی نہیں ملا
سوکھے ہوے گلوں کو چمن بھی نہیں ملا
شکوہ نہیں کوئی جو وطن بھی نہیں ملا
چادر نہیں ملی تو کفن بھی نہیں ملا
بیٹے نے آکے قید سے تربت بنائی ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
مشکل بہت تھی راہ مگر کام کر گےء
ماں دیکھتی تھی گود کے پالے کدھر گےء
اک داغ دل میں چھوڑ دیا اور گزر گےء
جھولا بھی ختم ہوگیا اصغر بھی مر گےء
بچے کی قبر ماں نے گلے سے لگای ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
جو لب پہ آہ تھی وہ دل زار تک گیء
غم کی امنگ آنسوؤں کے دھار تک گیء
بالوں سے منہ کو ڈھانپ کے بازار تک گیء
کیا کر کہوں یزید کے دربار تک گیء
گردش نہ جانے کیسے مقدر نے کھای ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
اجڑے ہوے قیام کا باقی نہیں نشاں
حد تصورات سے بھی کھو گےء مکاں
اصغر ہے اب نہ پیاس سے سوکھی ہوی زباں
ننھی لحد کو ڈھونڈتی پھرتی ہے رن میں ماں
جو بچ گےء ہیں آشک وہ تربت پہ لای ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
مشکیزہ اپنے ساتھ فدائی لیےء ہوے
دل میں بہن کی یاد کو بھای لیےء ہوے
قبضے میں اپنے ساتھ خدای لیےء ہوے
عباس سو رہے ہیں ترای لیےء ہوے
حیبت علی کے شیر کی دریا پہ چھائی ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
جس دل کو دیکھیےء وہ بہتر کی قبر ہے
قاسم کی قبر ہے کہیں اصغر کی قبر ہے
بھای سے پایینتی دل مضطر کی قبر ہے
لیلیٰ سے کوئی کہہ دے یہ اکبر کی قبر ہے
مٹی میں کس نے چاند سی صورت چھپای ہے
اٹھو حسین تم سے بہن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.