Ya rasool allah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Dilawar Hasan
مدینہ لٹ گیا وہ وقت آیا
یا رسول اللّٰہ
پسِ سرور تھا یہ زینب کا نوحہ
یا رسول اللّٰہ
امام وقت کو سجدے میں پیاسا قتل کر ڈالا
مسلمانوں نے ایسا ظلم ڈھایا یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
پس شبیر جب کوئی نہیں تھا فوج اعدا نے
رداییں چھین لی اسباب لوٹا یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
لعیون کے مظالم اور ستم کی انتہا یہ ہے
جلا ڈالا علی اصغر کا جھولا یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
یقین اہلِ حرم کو ہو گیا شہ کی شہادت کا
کفن صندوق سے جب لای فضہ یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
بتاؤں کس زباں سے میں میرے مظلوم بھای نے
اٹھایا کس طرح اکبر کا لاشہ یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
جنازہ والدہ کا شب کے پردے میں اٹھا لیکن
ہمیں بے پردہ اعدا نے پھرایا یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
ادھر قاسم کا لاشہ گھوڑوں سے پامال ہوتا تھا
ادھر ہلتا تھا کبرا کا کلیجہ یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
پھپھی نانا کے روضے پر چلو نانا کے روضے پر
یہی کہتی تھی رو رو کر سکینہ یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
اکیلے سید سجاد پر لاکھوں مظالم تھے
نہیں تھا کوی جو دیتا سہارا یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
ہوا اس درجہ شرمندہ میری بالی سکینہ سے
میرے عباس نے دریا بسایا یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
بلا لیجییگا اپنے روضہء اقدس پہ عشرت کو
پسند آ جاے گر عشرت کا نوحہ یا رسول اللّٰہ
یا رسول اللّٰہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.