Ya mohammada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Mohd. Sultanpuri
یا محمداہ صلی علیک ملائکة السماء
ھذا حسین مرمل بالد ماء
بین زینب نے کیا روکے دہائی نانا
روز و شب آپ پہ پڑھتے ہیں ملک صل علی
آپ کے لال پہ یہ ظلم سرِ کربوبلا
خاک اور خون میں غلطان پڑا ہے لاشہ
یا محمداہ۔۔۔
ظلم کیسا یہ زمانے نے کیا واویلا
كلِ ایماں کے پسر پر یہ جفا واویلا
آپ جس کے لئے کہتے تھے حسین منی
باغی کہ کہ کے اسے مارا گیا واویلا
یا محمداہ۔۔۔
جسکی شہرگ میں بسی آپکی جاں تہھی نانا
بارہا آپ لیا کرتے تھے جسکا بوسہ
کند خنجر سے میرے بھائی کا وہ سوکھا گلا
بارہ ضربوں میں ستمگر نے کیا تن سے جدا
یا محمداہ۔۔۔
کیا کہوں آپ سے مظلوم کی غربت نانا
یوں شریعت کو بھلا بیٹھی ہے امت نانا
اک کفن تک نہ دیا ہائے مسلمانوں نے
بے کفن دھوپ میں ہے بھائی کی میت نانا
یا محمداہ۔۔۔
جان قربان ہو اس پر کہ جو پیاسا ہی رہا
مرتے دم بھی جسے بےرحموں نے پانی نہ دیا
جس کا سینہ تھا غم و رنج کے طوفاں سے بھرا
داغ جو اپنے دلاروں کا لئے دل پہ گیا
یا محمداہ۔۔۔
داغ اٹھارہ برس والے کا
داغ اک چاند سے ششماہ کا
داغ تصویرِ حسن قاسم کا
داغ ہے قمر بنی ہاشم کا
ہائے مظلوم نے پردیس میں کیا کیا دیکھا
گود کے پالوں کو ریتی پہ تڑپتا دیکھا
نوجواں لال کی سانسوں کو اکھڑتے دیکھا
ایڑیاں خاک پہ اکبر کو رگڑتے دیکھا
خوں میں تر عون و محمد کے بھی لاشے دیکھے
لاشہ قاسم نوشاہ کے ٹکڑے دیکھے
رویا مظلوم کی مظلومی پہ دریا ہائے
بھائی نے بھائی کو دم توڑتے دیکھا ہائے
من کا چھ ماہ کے بیشیر کا ڈھلتے دیکھا
خون ننھے علی اصغر کو اگلتے دیکھا
یا محمداہ۔۔۔
اے ندیم ارضِ بلا کانپ رہی تھی اس دم
بھائی کی لاش پہ کرتی تھی بہن جب ماتم
روکے دیتی تھی صدا زینبِ مضطر پیہم
لیکے جاتی ہوں میں پردیس سے بھائی کا غم
یا محمداہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.