Wavaila sad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shadman Raza
وا ویلا صد وا ویلا
کہتے ہیں یہی سب اہل عزا
زہرا کا چمن برباد ہوا
وا ویلا صد وا ویلا
مہمان بلا کر سید کو
اِس طرح ستایا امت نے
دریا سے ہٹا کر خیموں کو
پانی پہ لگایا ہے پہرہ
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
وہ چاند نبی كے گھر کا تھا
کہتے تھے جسے ہمشکلِ نبی
وہ چند گیا بینائی گئی
اس گھر سے اجالا روٹھ گیا
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
تصویر حسن کا اک بیٹا
فروا كے کلیجے کا ٹُکْڑا
وہ دولہا بنا اور قتل ہوا
زینب نے کہا اے میرے خدا
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
وہ جس كے علم سے پیاسوں کو
عاشور تلک اِک آس رہی
جب قتل ہوا سقائے حرام
تھی خشک زبانوں پر یہ بکا
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
دو ہی تو پسر تھے زینب كے
بھائی پہ جنہیں قربان کیا
جب عون و محمد مارے گئے
زینب نے نہیں سرور نے کہا
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
جس شہزادی کو سورج نے
سر ننگے نہیں دیکھا تھا کبھی
اُس زینب کو دکھلایا گیا
دربارِ ستم بازارِ جفا
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
قیدی کی طرح سے زینب کو
گلیوں میں لعین لے جاتے تھے
بیمار مسافر بے بس تھا
بس کرتا رہا ہر گام بُکا
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
مظہر وہ قیامت کا منظر
لفظوں میں بیاں کر سکتا نہیں
آنکھوں سے لہو برساتا ہوا
کانٹوں پہ امامِ وقت چلا
وا ویلا صد وا ویلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.