Wavaila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
یابن ازہرا واویلا
اللّٰہ کے پیارے ہیں زہرا کے تارے ہے
کیوں ہو رہی ہے ان پر جور و جفا
واویلا
کربلا میں پیاسے ہیں آل رسول
واویلا
کربوبلا ہے خونی فضا ہے
کنبہ نبی کا خوں رو رہا ہے
دریا کو گھیرا فوج جفا ہے
اور کب سے پیاسی آل عبا
واویلا
کربلا میں پیاسے ہیں۔۔۔
کیسا ساماں ہے دل رو رہا ہے
کس کے لئے یہ مقتل سجا ہے
وہ جو نبی کا مہ لقا ہے
اس پر ہے جاری جور و جفا
واویلا
کربلا میں پیاسے ہیں۔۔۔
اک دن میں اجڑا گھر فاطمہ کا
ہے پارہ پارہ دل مصطفیٰ کا
آغاز ہے یہ کربوبلا کا
ارض و سماں میں ماتم بپا
واویلا
کربلا میں پیاسے ہیں۔۔۔
پیاسی سکینہ مشکیزہ تھامے
لپٹی ہوی ہے اپنے چچا سے
معصوم بچی نوحہ کناں ہے
پانی لے آؤ پیارے چچا
واویلا
کربلا میں پیاسے ہیں۔۔۔
نام خدا پر دین خدا پر
قربان ہوگا پیاسوں کا لشکر
عون و محمد عباس و اکبر
قاسم و اصغر ہونگے فدا
واویلا
کربلا میں پیاسے ہیں۔۔۔
روز عاشورہ محشر بپا تھا
اک دن میں سارا گھر لٹ گیا تھا
مظلوم پیاسا تنہا کھڑا تھا
مقتل میں زہرا کی تھی صدا
واویلا
کربلا میں پیاسے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.