Wajib hai gham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Tableegh e Imamia
واجب ہے غم منائے زمانہ حُسین کا
راہِ خُدا میں لُٹ گیاکنبہ حُسین کا
ہوتے رہیں گے سجدے خُدا کو جہاں میں
سجاد نے نبھا دیا وعدہ حُسین کا
واجب ہے غم ۔۔۔
منظر وہ کربناک قیامت سے کم نہیں
مقتل کی سمت خیموں سے جانا حُسین کا
واجب ہے غم ۔۔۔
عباس مرگئے علی اکبر بھی مر گئے
خیمے میں کوئی لائے جنازہ حُسین کا
واجب ہے غم ۔۔۔
گھوڑے یزیدی فوج نے دوڑائے اس طرح
پامال رن میں ہو گیا لاشہ حُسین کا
واجب ہے غم ۔۔۔
آتی نہیں ہے نیند سکینہ کو خاک پر
رن میں گئی ہے ڈھونڈنے لاشہ حُسین کا
واجب ہے غم ۔۔۔
تا حشر اب نماز کا ضامن ہے اب گوہر
جلتی زمیں پہ آخری سجدہ حُسین کا
واجب ہے غم ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.