Tu jab bhi pukarega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
تو جب بھی پکارے گا چلی آؤں گی بیٹا
تربت میں بھی آرام کہاں پاؤں گی بیٹا
اے لختِ جگر نورِ نظر تم پہ میں قرباں
ہر وقت تیرے ساتھ رہے گی یہ تیری ماں
بن تیرے کہیں چین نہیں پاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
میت پہ بھی ملنے کی اگر دیگا صداییں
ماں بند کفن توڑ کے لے لیگی بلاییں
جو کہتی ہوں وہ کر کے بھی دکھلاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
قسمت جو کبھی تیری وطن تجھ سے چھڑاے
اے لال میرے ایسا کبھی وقت جو آے
گھبرانا نہیں ساتھ تیرے جاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
جس وقت قدم رکھے گا تو کربوبلا میں
واللہ چھپا لوں گی تجھے اپنی ردا میں
ساے کی طرح ساتھ نظر آؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
مت سوچ کے جذبات نہ قابو میں رہیں گے
جس وقت لعیں خیمے ہٹانے کو کہیں گے
اس وقت میں عباس کو سمجھاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
محروم میرے حق سے کریں گے تجھے ظالم
پینے کے لئے پانی نہ دیں گے تجھے ظالم
پیاسا میں تجھے دیکھ نہیں پاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
عاشور کے دن ہوگا سوا نیزے پہ سورج
تا دیر جو ٹہرے گا سوا نیزے پہ سورج
باہوں میں چھپانے کو چلی آؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
بالوں سے میں مقتل کی زمیں صاف کروں گی
واللہ کہ ہر لمحہ وہی بیٹھی رہوں گی
بچھڑوں گی تو آرام کہاں پاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
پلکوں سے نکالوں گی سبھی تیر بدن کے
ہر آہ پہ بوسے میں تیرے لوں گی دہن کے
میں شمر کے خنجر سے لپٹ جاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
آصف یہ سخن سن کے چلے قلب پہ خنجر
تا دیر حسین ابنِ علی روے لپٹ کر
عامر یہ کہا ماں نے نہ رہ پاؤں گی بیٹا
تو جب بھی پکارے گا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.