Toot gayi aas meri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
ٹوٹ گئی آس میری ٹوٹ گئی آس
دیر ہوئی میرے چچا جاں کو سدھارے
اکبر و بابا ہیں گئے نہر کنارے
اماں میرا قلب جلا پیاس کے مارے
ڈوبتے جاتے ہیں میرے دل کے سہارے
ٹوٹ گئی آس۔۔۔
ثانیئے زہرا یہ بُکا کرتی ہے رو کر
تم سے تو ڈھارس تھی مجھے میرے برادر
بابا کا فرمان ہوا اب تو مقدر
چھین کے لے جائیں گے اعدا میری چادر
ٹوٹ گئی آس۔۔۔
پیٹ کے سر کہتی ہے فروا میرے عباس
قتل ہوا ابنِ حسن میں ہوئی بے آس
آئے نہ تم دینے کو پُرسہ بھی میرے پاس
ہوتا ہے اب تیری حیا داری کا احساس
ٹوٹ گئی آس۔۔۔
نظروں میں پھرتا ہے ابھی تک وہی منظر
عاشور کی شب تیری وفا نقش ہے دل پر
کیا کر کے تجھے روئے کرے نالہ یہ خواہر
اب تو ہی بتا مجھے اے میرے برادر
ٹوٹ گئی آس۔۔۔
ہائے میرے ننھے سے اصغر کے چچا جاں
بانوئِ شبیر بہت تم پہ تھی نازاں
پیاسا ہی مر جائے گااب اصغرِ ناداں
گھر کے اُجڑ جانے کا بھی ہو گیا ساماں
ٹوٹ گئی آس۔۔۔
ہے چاک گریبان فُغاں کرتی ہے لیلیٰ
اکبر میرا اب بن نہ سکے گاکبھی دُلہا
ٹکڑے ہوا سب حسرت و ارماں کا کلیجہ
کیا دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہو گیا بھیا
ٹوٹ گئی آس۔۔۔
تاریخ نے مقتل نے انیس اس طرح لکھا
وہ سینہ زنی ا ور قیامت کا تھا گریہ
سر پیٹتے تھے زیرِ علم دلبرِزہرا
سوکھے ہوئے ہونٹون پہ تھا پُردرد یہ نوحہ
ٹوٹ گئی آس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.