Tera sadqa hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nasir Asghar Party
یا حسینا حسینا حسینا
گر گر زمین پہ تیروں پہ ٹہرا جو جسم شاہ
منظر یہ دیکھ روتے رہے سارے انبیاء
بے ساختہ یہ نعرۂ تکبیر نے کہا
تیرا صدقہ حسین تیرا صدقہ حسین
روتی رہی نماز مصلی بھی رو پڑا
پیاسا حسین زین سے جب خاک پر گرا
سر کو کٹا کے کر دیا بلند لا الہ
عرش بریں سے خالق اکبر نے دی صدا
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
اپنے کرم سے رسم کرم پر کرم کیا
تو نے وہ میزبان کا حق ہے ادا کیا
کربوبلا یہ کہتی ہے شبیر شکریہ
صحرا کو تو نے عرش معلیٰ بنا دیا
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
آیینہ لا الٰہ کی بنیاد ہے حسین
خالق جو کر رہا ہے وہ فریاد ہے حسین
حر کا ضمیر آج بھی سرشاد ہے حسین
انسان تیرے دم سے ہی آزاد ہے حسین
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
حق کو بلند کر کے رکے گا یہ کارواں
اڑتی رہے گی پرچم باطل کی دیجئے
قابی بتول آج بھی کرتی ہے یہ فغاں
حق کی بقا کے واسطے بولے گی ہر زباں
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
بنت علی زمین پہ گری تھام کر جگر
پھیلا کے دونوں ہاتھ بکاے وہ نوحہ گر
قربان کر دیےء ہے پسر دونوں بھائی پر
زینب یہ کہہ رہی تھی بیاباں میں ننگے سر
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
بکھرا پڑا تھا عظمت توحید کا قرآن
بیمار کربلا پہ عجب تھا یہ امتحاں
پہلو میں ساتھ جس کے سکینہ تھی نیم جاں
نیزے پہ سر حسین کا دیکھا تو دی اذاں
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
بنت علی نے صبر کا ہر امتحاں دیا
آنکھوں میں اشک آے تو اشکوں کو پی لیا
کوفہ کی شاہزادی نے پیدل سفر کیا
راہ خدا میں جو دیا یہ سوچ کر دیا
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
یاور ہر ایک غم کا مداوا ہے یا حسین
مومن کی زندگی کا اثاثہ ہے یا حسین
قرآن کربلا کا خلاصہ ہے یا حسین
خالق جو پڑھ رہا ہے وظیفہ ہے یا حسین
تیرا صدقہ حسین۔۔۔
یا حسینا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.