Suno faryad mohamed
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
اولنا محمد اوستنا محمد
آخرنا محمد کلنا محمد
آ گےء دشت کربلا یہ سارے محمد
کہو سلام یا رسول اللّہ
یہ دشتِ کربلا ہے یہ دشتِ ماریہ ہے
یہ دشتِ نینوا ہے
محمد ہاے محمد محمد ہاے محمد
سنو فریاد محمد سنو فریاد محمد
تشنہ لبوں کے لب پہ صدا وا محمدا
گھیرے ہوے ہیں فوج جفا وا محمدا
سر پہ کھڑی ہے شہ کے قضاء وا محمدا
دکھلا رہا ہے وقت یہ کیا وا محمدا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
جلتی ہوئی زمیں پہ لاشہ حسین کا
بے گور و کفن ہے جنازہ حسین کا
کوی نہیں ہے پوچھنے والا حسین کا
قیدی بنایا جاتا ہے کنبہ حسین کا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
زخموں سے چور چور ہے سجدہ حسین کا
جسم و سر حسین پڑے ہیں جدا جدا
ڈوبا ہوا ہے خون میں صحرائے کربلا
لاش شہ زمن پہ ہے غربت کا مرثیہ
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
صدموں پہ صدمے کھاتے ہیں سرور بچایےء
ٹوٹے ہوے ہیں نیزہ و خنجر بچایےء
عمدہ ہوا ہے شاہ پہ لشکر بچایےء
زینب نکل نہ آے کھلے سر بچایےء
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
بڑھتا ہی جا رہا ہے مصایب کا سلسہ
اب تو نہیں ہے خیمے میں عباس با وفا
دیتے ہیں چیخ چیخ کے یہ اہلِ شر صدا
اب لوٹ لو قیام حسین غریب کا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
زینب پکارتی ہے یہی رو کے بار بار
مانجاے تجھ پہ خواہر خستہ جگر نثار
آنکھوں کے سامنے ہے یہ منظر جگر فگار
تنہا بہن ہے اور بھرے گھر کی سوگوار
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
حلق شہ غریب پہ خنجر بھی چل گیا
بعد رسول پھرے سے زمانہ بدل گیا
خیمہ نبی کی آل کا کربل میں جل گیا
بانو کا چاند دشت مصیبت میں ڈھل گیا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
مقتل میں پنجتن کی نشانی تمام ہے
قسمت میں اب اسیروں کے بس غم کی شام ہے
روؤ اے مومنوں یہ بکا کا مقام ہے
بیڑی رسن ہے طوق ہے لاغر امام ہے
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
تھا دایم و یزداں یہی زینب کا مرثیہ
مقتل میں بیکف ہے جنازہ حسین کا
زخموں سے چور چور ہے زہرا کا دلربا
روتے تھے سر کو پیٹ کے سلطان انبیاء
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.