Huay Aseer Haram Deen Ki Baqa Kay Liye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nisar Party
ہائے حسین ہائے حسین
ہوئے اسیر حرم دین کی بقا كے لیے
اٹھائے ہاتھ رسن میں نہ بدعا كے لیے
دکھا كے فاطمہ اپنے شکستہ پہلو کو
سنوارا کرتی تھیں زینب کو کربلا كے لیے
نا جانے دیتی کبھی جانتی اگر صغرا
چلے ہیں چھوڑ کر بابا مجھے صدا كے لیے
لپٹ كے لاشہء اکبر سے ماں یہ کہتی تھی
تمہیں شباب بھی آیا تو بس قضا كے لیے
وہ پیاس سولہ پہر کی گلا تہ خنجر
عجیب شان کا سجدہ تھا کبریا كے لیے
نجف سے آؤ كے شہزادیاں کھلے سَر ہیں
کفن بھی لائیے مظلوم کربلا كے لیے
سوال کرتی تھی زینب كہ اے مسلمانوں
بس اک ردا کوئی دے دو مجھے خدا كے لیے
نثار ثانیء زہرا کی یہ عنایت ہے
تو منتخب ہوا شبیر کی ثناء كے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.