Shabihe imame zaman
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mohammed Jaffer
شبیہہ امام زماں کھینچتے ہیں
تصور میں تصویر جان کھینچتے ہیں
جگہ مول لی ہے مزاروں کی خاطر
زمیں پر شاہ دیں نشاں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
زمیندار سیراب ہے کربلا کے
اذیت امام زماں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
ادھر خشک ہے فاطمہ کی زراہٹ
وہ کھیتوں میں آب رواں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
عبس ہے عدو در پےء قتلِ اصغر
یہ ایذا کہیں بے زباں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
پکاری سکینہ دہائی ہے بابا
ستمگر میری بالیاں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
کہاں بیڑیاں اور کہاں پاے عابد
یہ لنگر کہیں ناتواں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
پیادہ گےء شام تک اس روش سے
شتر جس طرح سارباں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
یہ عالم ہے فرقت میں کہتی تھی صغرا
کہ رگ رگ سے جس طرح جاں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
کہا روکے اکبر نے اے درد تھم جا
کلیجے سے بابا سناں کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
انیس اس زمیں میں بہت کم ہے وسعت
ہمیت قلم کی عنا کھینچتے ہیں
شبیہہ امام زماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.