Shabbir hurmala se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shareef Hussain
شبیر حرملہ سے یہ بولے پکار کے
کیا مل گیا بتا میرے بچے کو مار کے
اصغر کو رن میں لگ گیء کفار کی نظر
حالانکہ ماں نے بھیجا تھا صدقہ اتار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
شبیر نے ہلا دیا فوج ستم کا دل
اصغر کے خوں سے صبر کا چہرہ نکھار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
جیسے سجاے جاتے ہیں دولہا اسی طرح
بھیجا گیا تھا بچوں کو رن میں سنوار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
زینب کی آرزو تھی کہ اکبر بچا رہے
قربان بیٹے کر دیےء اکبر پہ وار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
اکبر کے حوصلے پہ ملایک بھی دنگ ہیں
برچی جگر پہ کھای ہے سینہ ابھار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
یہ کہکے خط کو لاشہء اکبر پہ رکھ دیا
صغرا وطن میں گنتی ہے دن انتظار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
بیوہ صحر کو ہوگیء شب میں بنی دلہن
کبرا نے چار دن بھی نہ دیکھے بہار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
شوق وسال رب میں تھے شبیر بے خبر
بوسے گلے نے لے لیےء خنجر کی دھار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
یہ پوچھتا ہے آپ سے انور بصد ادب
روضے پہ کب بلاؤ گے مولا پکار کے
شبیر حرملہ سے یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.