Ye chand hame kaisa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Rizwan Zaidi
یہ چاند ہمیں کیسا گردوں پہ نظر آیا
جس نے غم زہرا میں خوں آنکھوں کو رلوایا
صغریٰ کی نگاہوں میں رخصت کے وہ لمحے ہیں
گھر والوں کی فرقت نے بیمار کو تڑپاے
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
پھر کالے لباسوں میں سب لوگ نظر آے
پھر ماتمی حلقوں میں ہر گھر سے الم آیا
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
جو زخم بھرے دل تھے پھر تازہ ہوے سارے
نوحہ علی اکبر کا ہونٹوں نے دہرایا
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
پھر سجنے لگی مہندی نوشاہ کی گھر گھر میں
فروا کی صداؤں سے دل اور بھی بھر آیا
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
اک چھوٹا سا مشکیزہ مصروف بکا دیکھا
جب سامنے آنکھوں کے غازی کا الم آیا
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
اک ننھے سے جھولے پر پہنچی جو نظر میری
دل ٹکڑے ہوا میرا خوں آنکھوں سے برسایا
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
جب ہاے حسینا کی ہر سمت صدا گونجی
ماتم کی صداؤں سے پھر چرخ بھی تھرایا
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
اختر یہ قیامت تھی اولاد پیمبر پر
گھر شہ کا اجڑنے کی عاشور خبر لایا
یہ چاند ہمیں کیسا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.