Sehra lahoo lahoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shadman Raza
بکھرے پڑے ہیں لاشے صحرا لہو لہو ہے
دشتِ بلا میں شہ کا سجدہ لہو لہو ہے
لشکر یزیدیوں کا خیمے جلا رہا ہے
محبوب کبریا کا وہ دل دکھا رہا ہے
انسانیت کا دیکھو چہرہ لہو لہو ہے
بکھرے پڑے ہیں لاشے۔۔۔
شہزادیاں فلک کی قیدی بنی ہوی ہے
اور چادریں سروں سے انکے چھنی ہوی ہے
با پردہ بی بیوں کا پردہ لہو لہو ہے
بکھرے پڑے ہیں لاشے۔۔۔
جس دم کٹے تھے بازو عباس با حیا کے
مشک و علم لہو میں ڈوبے تھے با وفا کے
پیاسوں کی تشنگی پر دریا لہو لہو ہے
بکھرے پڑے ہیں لاشے۔۔۔
ایک شب کی جو بیاہی دیتی رہی دہائی
کیسی خوشی ملی جو اک پل نہ راس آی
قاسم کا ہاے رن میں صحرا لہو لہو ہے
بکھرے پڑے ہیں لاشے۔۔۔
جب رن میں آے حیدر ہر بی بی تھی حزینہ
کہتی تھی دادا جاں سے رو رو کے یہ سکینہ
چپکا ہوا بدن سے کرتہ لہو لہو ہے
بکھرے پڑے ہیں لاشے۔۔۔
یہ چیختی فضائیں دیتی ہے یہ صداییں
ہے خاک و خوں کی سر پر سادات کے رداییں
اولاد مصطفیٰ کا رتبہ لہو لہو ہے
بکھرے پڑے ہیں لاشے۔۔۔
دشوار راستے ہیں منزل کٹھن ہے ساری
زخموں سے ناتواں کے تازہ لہو ہے جاری
کربل سے شام تک کا رستہ لہو لہو ہے
بکھرے پڑے ہیں لاشے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.