Sarwar akele hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sachay Bhai
ادھر لاکھوں کا لشکر ہے ادھر سرور اکیلے ہیں
نہیں باقی کوئی ناصر لڑے کیوں کر اکیلے ہیں
دعا لیلیٰ یہ کرتی تھی الہٰی تو مدد کرنا
ہزاروں برچھیوں والے ہیں اور اکبر اکیلے ہیں
ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔
رباب خستہ تن اک ایک سے رو رو کے کہتی تھیں
اندھیری قبر ہے جنگل ہے اور اصغر اکیلے ہیں
ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔
پکاری زینب مضطر مدد کو آیئے بابا
عدو نرغہ کیے ہے سبط پیغمبر اکیلے ہیں
ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔
جواں بیٹے کی میت ہے سہارا کون دے بڑھ کر
سنبھلتے ہیں کبھی کھاتے ہیں شہ ٹھوکر اکیلے ہیں
ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔
کہا زینب نے ہندہ سے ہوئے قربان سب رن میں
ہمارے وارثوں میں عابد مضطر اکیلے ہیں
ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.