Salwato salam aap pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Kashif Raza
صلوٰۃ و سلام آپ پہ یا فاطمہ زہرا
پُرسے کے لیئے آئے ہیں یا فاطمہ زہرا
ہو لاکھ دورود آپ پہ شہزادیئِ کونین
غم اتنے سہے آپ نے اے مادرِ حثنین
مرقد میں بھی اعدائ نے نہیں لینے دیا چین
از بعدِ محمد رہے لب پر جو تیرے یہ بین
افلاک بھی تھرّائے ہیں یا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
جب چاند محرم کا نظر آتا ہے بی بی
شبیر کا تب یاد سفر آتا ہے بی بی
عاشور کا منظر ہمیں رُلواتا بی بی
اُجڑا جو نظر آپ کا گھر آتا ہے بی بی
ہم نوحہ کناں آئے ہیں یا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
اک گھٹری میں اک کاندھے پے قاسم کا جنازہ
میدان سے جب خیمہ فرواہ میں تھا آیا
سب بہنیں بُکا کرتیں تھیں دلہن کا تھا نوحہ
کب خون کی مہندی سے سجا ہے کوئی دولہا
شہ درد سے تھرّائے ہیںیا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
کس طرح لکھی جائے علمدار کی رخصت
یافاطمہ زہرا نہیں الفاظ میں طاقت
پیاسوں کے کلیجون پہ گر ا کوہے مصیبت
جاتی رہی تب بازوئے شبیر کی قوّت
جب مشک و علم لائے ہیں یا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
لیلیٰ نے سنوارا علی اکبر کو یہ کہکر
دن بیاہ کے ہیں پھر بھی سدھارو میرے دلبر
شرمندہ محمد سے نہ ہو جائے یہ مادر
دم نادِعلی کردوں تیرے سینے کے اُپر
گل سہرے کے مرجھائے ہیں یا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
جب تیروں کی برسات میں گھر سے گئے اصغر
ماں کہتی تھی پانی اِسے دے دینگے ستمگر
معلوم نہ تھا تیر ہے اصغر کا مقدر
تڑپے گا ابھی باپ کے ہاتھوں پہ یہ دلبر
شہہ لاشہ اُٹھا لائے ہیںیا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
جب گردنِ شبیر پہ چلنے لگا خنجر
خود آپ تو موجود تھیں واں بنتِ پیمبر
ماں کہہ کے صدا دیتا تھا جب آپ کو دلبر
جنت سے چلے آئے تھے جب دشت میں حیدر
ہم رونے کو یاں آئے ہیںیا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
اے کاشف و ریحان پسِ شامِ غریباں
سیدانیاں روتی تھیں لرزتا تھا بیاباں
جلتے ہوئے خیموں کا دھواں بر سرِ میداں
اک بچی کا شعلوں میں سُلگتا ہوا دامن
دل درد سے بھر آئے ہیںیا فاطمہ زہرا
صلوٰۃ و سلام آپ پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.