Salam ay ghareeb
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shahid Baltistani
سلام ہو آپ پر اے آدم کے وارث
سلام ہو آپ پر اے نوح و ابراہیم و موسی و عیسیٰ کے وارث
سلام ہو آپ پر اے محمد و علی و زہرا کے وارث
سلام اے غریبِ زہرا سلام
میرے حسین تیری پیاس کو سلام میرا
کہ تیری پیاس سے سیراب ہے یہ دین خدا
گواہی دیتا ہے کعبہ اذان اور سجدہ
حسین وارث آدم ہے وارث عیسیٰ
کیا نبی اور ولی خود محمد سا نبی
تیرے روضے پہ تجھے کرتا ہے سلام
سلام سلام سلام اے غریبِ زہرا۔۔۔
حسین قید نہیں ہے حسین سب کا ہے
حسین عالم انسانیت کا وارث ہے
عجب امیر ہے جنت کو چھوڑ کر اپنی
حسین آج بھی ٹوٹے دلوں میں رہتا ہے
کیا نبی اور ولی خود محمد سا نبی
تیرے روضے پہ تجھے کرتا ہے سلام
سلام سلام سلام اے غریبِ زہرا۔۔۔
حسین درد میں جینا سکھا دیا تو نے
حسین پیاس کو پانی پلا دیا تو نے
غریب بھی جہاں جا کر امیر لگتا ہے
حسین شہر ہی ایسا بسا دیا تو نے
کیا نبی اور ولی خود محمد سا نبی
تیرے روضے پہ تجھے کرتا ہے سلام
سلام سلام سلام اے غریبِ زہرا۔۔۔
عجیب شان سے وعدہ نبھایا نانا کا
خدا کی راہ میں تو نے لٹا دیا کنبہ
جوان بیٹے کے لاشے پہ شکر کا سجدہ
کوئی رسول بھی ہوتا ہواس کھو دیتا
کیا نبی اور ولی خود محمد سا نبی
تیرے روضے پہ تجھے کرتا ہے سلام
سلام سلام سلام اے غریبِ زہرا۔۔۔
میرے غریب حسین میرے شہید حسین
السلام علیک یا قتیل العبرات
بہ وقت عصر گرے شاہ جلتی ریتی پر
کہیں سے لگتا تھا نیزہ کہیں سے تیر و تبر
خدا کسی کو قیامت نہ یہ دکھاے کبھی
بہن کے سامنے بھای پہ چل گیا خنجر
السلام علیک یا قتیل العبرات
سلام سلام سلام اے غریبِ زہرا۔۔۔
ڈھلا جو عصر کا سورج عجیب شام ہوی
پدر کے لاشہء بے سر پہ آی اک بچی
ہٹا کے لاش سے پتھر کہا یہ روتے ہوے
اٹھو اٹھو میرے بابا اجڑ گیء بیٹی
سلام سلام سلام اے غریبِ زہرا۔۔۔
اسی نشیب سے نیزے پہ آ رہے ہیں حسین
سناں کی نوک پہ قرآں سنا رہے ہیں حسین
یہ بات سچ ہے تکلم خدا کی مرضی سے
خدا کی ساری خدائی چلا رہے ہیں حسین
کیا نبی اور ولی خود محمد سا نبی
تیرے روضے پہ تجھے کرتا ہے سلام
سلام سلام سلام اے غریبِ زہرا۔۔۔
السلام علیک یا ابا عبداللہ یا قتیل العبرات
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.