Roti hai ab bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shadman Raza
روتی ہے اب بھی فاطمہ زہرا یہی کہیں
تیروں پہ تھا حسین کا لاشہ یہی کہیں
ہاں یہ وہی جگہ ہے یہی وہ زمین ہے
تھا قافلہ حسین کا اترا یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
آیا سموں تلے ہوا صدقہ شکستہ تن
قلب حسن زمیں پہ بکھرا یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
بغض علی کی آگ کے شعلوں میں گھر گیا
جلتا رہا صغیر کا جھولا یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
چہرہ چھپاے خاک پہ بابا کی لاش پر
بچی گری تھی خاک طمانچے یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
دھندلا گیء نظر لگی ٹھوکر حسین کو
اکبر گرا تھا تھامے کلیجہ یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
صحرا کی تیز دھوپ میں سہہ روز بیکفن
تپتا رہا حسین کا لاشہ یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
ھل من کی ہم کو دے کے صدا آخری حسین
لاکھوں میں لڑ رہا تھا اکیلا یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
آواز نہ ہنسی کی یہاں پر بلند ہو
روتی ہے اب بھی فاطمہ زہرا یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
کربوبلا کے دشت میں آسانیاں نہ ڈھونڈ
بستر بنا لے خاک کو سوجا یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
راہ سفر میں عشق کے مل جائیں گے ضرور
زواروں کے ہجوم میں مولا یہی کہیں
روتی ہے اب بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.