Ran may ye kehte
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Tableegh e Imamia
رن میں یہ کہتے تھے رو کے سرور
ہائے میرا عباس نہیں ہے
کیسے اُٹھائوں لاشِ اکبر
ہائے میرا عباس نہیں ہے
رن میں یہ کہتے ۔۔۔
سینے سے برچھی کیسے نکالوں
پیری میں کیسے دل کو سنبھالوں
خوں میں تڑپتا ہے میرا دلبر
ہائے میرا عباس نہیں ہے
رن میں یہ کہتے ۔۔۔
رن میں تھے زینب کے یہ نالے
کوئی میرے بھائی کو بچالے
شمر چلاتا ہے کُند خنجر
ہائے میرا عباس نہیں ہے
رن میں یہ کہتے ۔۔۔
رن میں نہ ہوتا پامال سہرا
بیوہ نہ ہوتی مظلوم کبریٰ
ٹکڑے حسن کا ہوتا نہ دلبر
ہائے میرا عباس نہیں ہے
رن میں یہ کہتے ۔۔۔
چہرے کو بالوں سے ہے چھپائے
کہتی تھی زینب سر کو جھُکائے
سر سے میرے چھنتی نہ یہ چادر
ہائے میرا عباس نہیں ہے
رن میں یہ کہتے ۔۔۔
ہوتے نہ ہم بازاروں میں رسوا
پھرتا نہ دردر آج یہ کنبہ
درے نہ کھاتا عابد مضطر
رن میں یہ کہتے ۔۔۔
مجلس و ماتم گھر میں بپا کر
آنکھوں میں آنسوں بھر کے دعا کر
نوحہ سنا زینب کو یہ محشر
رن میں یہ کہتے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.