Ye waqt bhi guzar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Mesum Abbas
خود کو دلاسہ یہ دیتی ہے صغرا
یہ وقت بھی گزر جاے گا
یہ خالی ہجرے یہ خاموش راتیں
کیسے بھلا دوں سکینہ کی باتیں
سمجھا دے تو اپنے دل کو یہ دکھیا
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
دی تھی تسلی یہ اکبر نے مجھکو
خط بھیج کر میں بلا لونگا تجھکو
یہ سوچتے تکتی رہتی ہوں راستہ
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
جی بھر کے اصغر سے کھیلی کہاں میں
اس کا ہمکنا بھی بھولی کہاں میں
خوابوں میں آ کر یہ کہتا ہے بھیا
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
رو رو کے تین عیدیں میں نے گزاری
اشکوں کی برسات عیدی میں پای
کہتا رہتا مجھ سے غم کا یہ دریا
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
گن گن کے دن زندگی کے گزاروں
قاسم کو عمو کو سب کو پکاروں
یادوں نے ہر دم دیا یہ دلاسہ
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
دادی کے مرقد پہ ہر روز جا کر
مانگوں دعائیں دیوں کو جلا کر
سمجھاتی رہتی ہے بس دادی زہرا
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
میثم سے مظہر یہ کہتا ہے رو کر
ویران گھر میں تھی سرور کی دختر
نوحہ تھا یا مرثیہ تھا یہ جملہ
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
عون و محمد کے ویران ہجرے
رب جانے پھر کب یہ آباد ہونگے
لوٹ آے گا ایک دن تیرا کنبہ
یہ وقت بھی گزر جاے گا
خود کو دلاسہ یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.