Rahbar ek se ek
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Faazil Lakhnavi
رہبر اک سے اک رہنما اک سے اک
سلسلہ نور امامت کا چلا اک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
ایک میں بھی نہ ملی بوے وفاے عباس
پھول تو گلشن عالم میں کھلا اک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
ایک سر دے کے گرا دوسرا سر لے کے بڑا
تیز یوں راہ شہادت میں چلا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
پنجتن پاک نے دیکھا جو ارادہ حر کا
بخشوانے لگے سب حر کی خطا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
پاے حیدر پہ زرا آکے حرم میں دیکھو
سر جھکائے ہیں زمانے کے خدا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
یوں کیا ابنِ مظاہر نے ضعیفی میں جہاد
رن میں دکھلا دی جوانی کی ادا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
لاکھ حایل ہوے شمشیر و سناں و خنجر
قصہء کربوبلا کہتا رہا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
زایروں سے کہو آہستہ قدم رکھ کے چلو
سونے والے ہیں تہہ خاک شفا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
فاطمہ روی علی روے محمد روے
غمِ شبیر میں برسی ہے گھٹا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
کوئی آیا نہ نصیری کے خدا تیری طرح
آے کعبے میں زمانے کے خدا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
ذاکر و شاعر و سالک ہے ہمی میں ماہر
اپنے کنبے میں بھی مداح ہوا ایک سے اک
رہبر اک سے اک۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.