Qatl huwe bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Mohd. Sultanpuri
قتل ہوے بھای اجڑ گیء زینب
رہ گیء تنہائی اجڑ گیء زینب
نیزہ اکبر کے کلیجے پہ لگا واویلا
لاشہ قاسم کا بھی پامال ہوا واویلا
ہاے عباس سا بھائی نہ رہا واویلا
کٹ گیا رن میں برادر کا گلا واویلا
سب کو قضا آی اجڑ گیء زینب
قتل ہوے بھای۔۔۔
حیدر و فاطمہ زہرا کی دلاری زینب
جس کے اٹھارہ برادر تھے وہ پیاری زینب
آج پردیس میں لگتی ہے بچاری زینب
کس کو گھٹا چھائی اجڑ گیء زینب
غم کی گھٹا چھائی اجڑ گیء زینب
قتل ہوے بھای۔۔۔
مجھکو پیارا تھا بہت اکبر زیشاں میرا
شادی اکبر کی رچاؤں گی تھا ارماں میرا
پارہ پارہ ہوا ارمانوں کا قرآں میرا
ایک ہی دن میں ہے اجڑا یہ گلستاں میرا
کیسے خزاں آی اجڑ گیء زینب
قتل ہوے بھای۔۔۔
ایک دن دھوپ میں تھا جب میرا چہرہ بھیا
تو نے دامن سے عبا کے کیا سایہ بھیا
جلتی ریتی پہ تیرا آج ہے لاشہ بھیا
کر نہ پائی میں تیری لاش پہ سایہ بھیا
کیا کرے مانجای اجڑ گیء زینب
قتل ہوے بھای۔۔۔
ہاے عباس علمدار کی پیاری خواہر
جو نکلتی تھے جو جھک جاتی تھی ہر ایک نظر
اس پہ بازار میں برساینگے ظالم پتھر
ننگے سر جاے گی دربار میں قیدی بن کر
ہاے رے دکھ پای اجڑ گیء زینب
قتل ہوے بھای۔۔۔
آ کے ہاتھوں میں لعینوں نے جو باندھی رسی
سر جھکا کر کے بہت روی علی کی بیٹی
دیکھ کر سوے نہر کہنے لگی اے غازی
دیکھ لے آ کے زرا جاتی ہوں بن کر قیدی
اے میرے شیدائی اجڑ گیء زینب
قتل ہوے بھای۔۔۔
لٹ گیا فاطمہ زہرا کا چمن اے وائض
سو گےء دشت میں سب تشنہ دہن اے وائض
ہاے مل پایا نہ پیاسوں کو کفن اے وائض
رہ گیء خاک اڑانے کو بہن اے وائض
بس یہ صدا آئی اجڑ گیء زینب
قتل ہوے بھای۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.