Qasim ki laash par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Dilawar Hasan
قاسم کی لاش پر کبھی اصغر کی لاش پر
عباس جیسے نیک برادر کی لاش پر
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
لیلیٰ کی حسرتوں کا جنازہ ہے سامنے
زینب کی محنتوں کا جنازہ ہے سامنے
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
کبرا پہ دو مصیبتیں آی ہے ایک ساتھ
شوہر کے بعد بھای سے دھونا پڑے ہیں ہاتھ
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
زینب نے جس کو پالا تھا اٹھارہ سال تک
ہمراہ جس کو رکھا تھا دور کمال تک
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
پیری میں نوجوان کا لاشہ ہے سامنے
اجڑی ہوئی بہار کا نقشہ ہے سامنے
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
آ کر اجل نے باندھے دیےء ہاتھ کیا کرے
کڑیل جواں چھوڑ دیا ساتھ کیا کرے
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
لیلیٰ زمیں پہ بیٹھی ہے خیمے میں بیقرار
سب جانتی ہے پھر بھی ہے بیٹے کا انتظار
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
سجاد جاؤ باپ کو جا کر سنبھال لو
برچھی کی نوک سینے سے جا کر نکال لو
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
جب یہ سنا کے ہو گیا اکبر کا انتقال
زہرا بھی رن میں آ گیء بکھرا کے اپنے بال
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
عشرت قیامِ شاہ میں کہرام ہے بپا
سر پیٹتا ہے خیمے میں کنبہ رسول کا
شہ رو رہے ہیں دشت میں اکبر کی لاش پر
قاسم کی لاش پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.