Kaise sakina dekhiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
جی رہی ہے بابا جان کیسے سکینہ دیکھیےء
نیل چہرے پر ہیں کتنے میرا چہرہ دیکھیےء
جب میرے پیروں کو بابا خار زخمی کر چکے
کانچ کے ٹکڑے انہیں زخموں میں آ کر بس گےء
خوں سے میرے ہیں تر زنداں کا رستہ دیکھیےء
جی رہی ہے بابا جان۔۔۔
ننھے ننھے بچوں کو بازار میں لے آتے تھے
شام والے مار کر مجھکو رلاتے جاتے تھے
اور بچوں سے یہ کہتے تھے تماشہ دیکھیےء
جی رہی ہے بابا جان۔۔۔
پتھروں سے اس طرح زخمی یہ پیشانی ہوی
آپ ہی سمجھیں گے مجھکو جو پریشانی ہوی
کیسے میں کرتی ہوں اب مٹی پہ سجدہ دیکھیےء
جی رہی ہے بابا جان۔۔۔
صابروں کی بیٹی ہو تم صبر کیوں کھوتی ہو تم
درد ہوتا ہے طمانچوں سے تو کیوں روتی ہو تم
آپ مجھکو مارنے والوں کا شکوہ دیکھیےء
جی رہی ہے بابا جان۔۔۔
وہ بنی ہاشم کے روشن گھر مدینہ آپ کا
یہ اندھیرے قید خانے یہ اسیری کی فضاء
اک نظر اے بابا جاں میرا مدینہ دیکھیےء
جی رہی ہے بابا جان۔۔۔
حفس کے عالم میں رکھا آپ کے سر پر جو سر
جیسے جنت کی ہواؤں کا ہوا جاری سفر
ہوتا جاتا ہے رگوں میں خون ٹھنڈا دیکھیےء
جی رہی ہے بابا جان۔۔۔
جانے کس انداز سے بی بی نے اکبر کی بکا
شہ نے آنکھیں کھول دی جس دم سکینہ نے کہا
اک نظر دم توڑتی بیٹی کو بابا دیکھیےء
جی رہی ہے بابا جان۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.