Nahi dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Raza Ali Khan
آنکھوں سے رواں اشک کا دریا نہیں دیکھا
ہر بچے نے جلتا ہوا خیمہ نہیں دیکھا
یوں جیت لی عباس نے دریا پہ لڑائی
پانی پہ کہیں پھر کبھی پہرہ نہیں دیکھا
آنکھوں سے رواں۔۔۔
کیا نور کے پیکر شب عاشور جمع تھے
شمع تو بجھی لیکن اندھیرا نہیں دیکھا
آنکھوں سے رواں۔۔۔
اسلام تو جاگا علی اکبر کی اذاں سے
اور اس کی جوانی نے سویرا نہیں دیکھا
آنکھوں سے رواں۔۔۔
اکبر کے جنازے پہ قیامت کی گھڑی تھی
شبیر کو ایسا کبھی روتا نہیں دیکھا
آنکھوں سے رواں۔۔۔
دیکھا تھا کڑی دھوپ میں بیٹے کا جنازہ
لیلیٰ کو کبھی ساے میں بیٹھا نہیں دیکھا
آنکھوں سے رواں۔۔۔
کیوں دیکھ کے روے نہ تقی اپنا بھرا گھر
زہرا کی طرح گھر کوی اجڑا نہیں دیکھا
آنکھوں سے رواں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.