Na ro ay phupi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Mohsin Ali
نہ رو اے پھپھی اماں
اب نہ معلوم ہے سر پہ ردا نہیں ہے
تیرے عون و محمد نہ رہے
میرے اصغر و اکبر نہ رہے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
کیسی یتیمی آی در چھنتے ہیں
کوی نہ اجڑے جو ہم اجڑے ہیں
چلو غازی سے یہ کہدے
کس شان سے ہم تھے آے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
نہ رو اے پھپھی اماں۔۔۔
گونجی صدا مقتل میں شرمندہ ہے
تیری ردا کا ضامن تھا جو ہاے
دریا سے لوٹ نہ پایا
دو بازو شاہ جو لاے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
نہ رو اے پھپھی اماں۔۔۔
دو لاشوں کو لاے وہ زخمی ہے
اتنے پیاسے تھے وہ بچے ہاے
چلو ماؤں سے یہ کہدے
دو ننھی قبریں بناے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
نہ رو اے پھپھی اماں۔۔۔
ٹوٹا نیزہ لے کر شام غریباں
بیٹی علی کی دیتی پہرہ ہاے
بیمار سے کوی یہ کہدے
کچھ دیر کو وہ جو جاے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
نہ رو اے پھپھی اماں۔۔۔
اندھیارے میں اک ماں لاش کے ٹکڑے
دیکھ کے کہتی تھی اے مالک ہاے
دولہا پامال ہوا ہے
دلہن کو کیا سمجھاے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
نہ رو اے پھپھی اماں۔۔۔
دکھیا ماں مقتل میں کس سے پوچھے
ڈھونڈتے ہیں کیا ظالم رن میں ہاے
میرا بچہ نہر ہوا ہے
پھر ذبح نہ ہو جاے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
نہ رو اے پھپھی اماں۔۔۔
شاہ کے لاشے پر یہ بین تھے ماں کے
پالنے والے میرا بچہ ہاے
ایسے پامال ہوا ہے
کیسے کوی دفناے
اجڑ گےء ہم ہاے نہ رو
نہ رو اے پھپھی اماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.