Na paae sheh ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Alamdar Razvi
نہ پاے شہ کو ہے کوئی لرزش
نہ دست شہ تھر تھرا رہے ہیں
علی کو آواز دے کے لاشہ
جواں پسر کا اٹھا رہے ہیں
نہ پاے شہ کو۔۔۔
رباب کھوی ہوی سی بیٹھی
ہے اشک آنکھوں سے جا رہے ہیں
جو ہاتھ جھولہ جھلا رہے تھے
وہ اب بھی جھولا جھلا رہے ہیں
نہ پاے شہ کو۔۔۔
کسی کو ہاتھوں پہ لے کے پہنچے
کسی کا لاشہ اٹھا کے لاے
حسین مقتل کو جا رہے ہیں
حسین مقتل سے آ رہے ہیں
نہ پاے شہ کو۔۔۔
پہنچے بالیں پہ نوجواں کی
حسین با حالت پریشاں
صدا اٹھاے یہ ناز جس کے
اب اس کا لاشہ اٹھا رہے ہیں
نہ پاے شہ کو۔۔۔
خیال اصغر کا آ رہا ہے
آواز گم قلب ہے پریشاں
رباب اٹھ اٹھ کے دیکھتی ہے
کہ جیسے اصغر بجھا رہے ہیں
نہ پاے شہ کو۔۔۔
سعید ادب سے جھکائے سر کو
میں اپنا نوحہ سنا رہے ہوں
دعائیں دیتی ہے مجھکو زہرا
علی میرا دل بڑا رہے ہیں
نہ پاے شہ کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.