Mohamed ka kaisa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mohamed Sarwar
محمد کا کیسا گھرانہ ہے دیکھو
شہ دیں کو جنگل بسانا ہے دیکھو
ہے اکبر کا لاشہ پڑا رن میں لوگوں
کسی غمزدے کو اٹھانا ہے دیکھو
شہ دیں کو جنگل بسانا ہے دیکھو
محمد کا کیسا۔۔۔
بھرا گھر لٹایا ہے ایماں کی خاطر
ابھی تک یہ روتا زمانہ ہے دیکھو
شہ دیں کو جنگل بسانا ہے دیکھو
محمد کا کیسا۔۔۔
قیامت ہے یثرب کی گودی کے پالے
کٹا کر گلا دیں بچانا ہے دیکھو
شہ دیں کو جنگل بسانا ہے دیکھو
محمد کا کیسا۔۔۔
نہ تھا تجھکو لازم سوار محمد
مقدر میں لاشے اٹھانا ہے دیکھو
شہ دیں کو جنگل بسانا ہے دیکھو
محمد کا کیسا۔۔۔
کٹا کر یہ پیاسا گلا زیر خنجر
یہ ایماں کی حجت جتانا ہے دیکھو
شہ دیں کو جنگل بسانا ہے دیکھو
محمد کا کیسا۔۔۔
مرے جو محبت میں آل نبی کے
ہے جنت میں اس کا ٹھکانا ہے دیکھو
شہ دیں کو جنگل بسانا ہے دیکھو
محمد کا کیسا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.