Mil saka na jab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
مل سکا نہ جب علی اکبر کا لاشہ دیر تک
گھٹنیوں چلتے رہے مقتل میں مولا دیر تک
جانے کس طرح طمانچے شمر نے مارے اسے
سسکیاں لیتی رہی پیاسی سکینہ دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
لاشہء عباس کے ٹکڑوں کو رکھ کر قبر میں
جانے کیا کہتے رہے سجاد مولا دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
آپ کا قاسم یہی ہے شاہ کو کہنا پڑا
ماں کہاں پہچان پائی اپنا بیٹا دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
دو کٹے ہاتھوں کا تھا زینب کو اتنا انتظار
خاک پر رکھے رہی لاش سکینہ دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
جب کہا مختار نے اے شمر تو خود ہی بتا
کس لئے تڑپے زیادہ میرے مولا دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
شمر بولا کیا بتاؤں میرا خنجر کند تھا
اس لئے تڑپے زیادہ تیرے مولا دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
لے گیا تھا شمر تو سر کاٹ کر شبیر کا
لاش پر روتی رہی بیٹے کی زہرا دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
تھا تکلم مر کے بھی عون و محمد کا جلال
تیغ کا قبضہ نہ شہزادوں نے چھوڑا دیر تک
مل سکا نہ جب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.