Meri tamanna ye hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ahsan Hussain
بولے شبیر کے بس میری تمنا یہ ہے
کس کا لاشہ ہے جو ٹکڑوں بٹا ہے لوگوں
خاک کربل نے کہا قاسم نوشہ یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
لاشہ اکبر کو اٹھاتے ہوے کہتے ہیں حسین
نی کو درکار جو ہوتا ہے کلیجہ یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
فاطمہ زہرا کے بچوں پر بہاؤ آنسوں
خلد میں جانے کا آسان طریقہ یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
خلد میں لیکے جو آے یہ جنابِ زہرا
دیکھو اللّٰہ میرے اصغر کا شلوکہ یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
حق پہ جاں وار کے اسلام بچایا جس نے
ہاں یہ دل بند نبی سید زیشان یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
ہاں نے نظروں سے جو قاتل کا جگر چاک کرے
غازی عباس جری ثانیء حیدر یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
آخری سجدہ جو سرور نے کیا ریتی پر
فخر کرتے ہوے رب نے کہا بندہ یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
سن کے قرآں کی تلاوت جو دیکھا راحب نے
ہاں یہ نیزے پہ بلند کاریء قرآن یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
ہاں یہ دربار یزیدی نے سنا جب خطبہ
نا بینا کہنے لگا حیدر صفدر یہ ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
یہ مجھے مل گیا مظہر کو لب کوثر پر
اپنے اشکوں کے عوض میں نے خریدا ی ہے
بولے شبیر کے بس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.