Mere bacche ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Dilawar Hasan
فاطمہ کر رہی تھی بکا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے بچے گھر لٹ گیا
روز عاشور کیا آ گیا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے بچے کا گھر لٹ گیا
تجھ سے امید ایس نہ تھی
میں نے سوچا نہیں تھا کبھی
تیرے ہوتے ہوے کربلا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے۔۔۔
وہ میری امڈ والا جواں
جس نے سینے پہ سھای سناں
باپ سے ہو گیا وہ جدا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے۔۔۔
چھ مہینے کی نازک کلی
تیر سے وہ بھی چھیدی گیء
ظلم کی ہو گیء انتہا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے۔۔۔
چار سالہ سکینہ میرے
باپ کو ڈھونڈنے چل پڑی
مجھ سے منظر نہ دیکھا گیا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے بچے کا گھر
تھے مدینے میں آرام سے
کربلا آ کے بے گھر ہوے
قید خانہ بسانا پڑا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے۔۔۔
ہاے کیسی مصیبت ہوی
تشنگی میں شہادت ہوی
بس یہ کہتی رہی فاطمہ
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے۔۔۔
چھوڑ کر خلد کو آ گیء
مامتا ہاتھ ملتی رہی
کہہ کے یہ داغ بھی سہہ لیا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے۔۔۔
اس نے عشرت دعا مجھکو دی
سامنے کربلا آ گیء
جس نے جس نے یہ نوحہ سنا
میرے بچے کا گھر لٹ گیا
لٹ گیا میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.