Mera wada hua poora
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
جب خاتمہ بخیر ہوا فوجِ شاہ کا
کوثر پہ قافلہ گیا پیاسی سپاہ کا
گھر لُوٹا گیا جنابِ رسالت پناہ کا
خاک اُڑ رہی تھی حال تھا یہ بارگاہ کا
مقتل میں آئیں فاطمہ زہرا برہنہ سر
چلائیں زیرِ تیغ ہے بابا میرا جگر
انیس سو ہیں زخم تنِ چاک چاک پر
زینب نکل حسین تڑپتا ہے خاک پر
پہنچی بہن جو بھائی کے مقتل میں نوحہ گر
دیکھا سرِ حسین ہے نیزے کی نوک پر
صدقے گئی لُٹا گئے گھر وعدہ گاہ میں
جنبش لبوں کو ہے ابھی ذکرِ الہ میں
میرا وعدہ ہوا پورا نانا
میں نوکِ سناں پر ہوں
میرا وعدہ ہوا پورا نانا
نانا دیکھو نواسا کہاں آ گیا
میں نے کرب و بلا کو مُعلیٰ کیا
خون میرا آج خاکِ شفائ بن گیا
میں نے بچپن کا وعدہ وفا کر دیا
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
میرا گھر میرے بچے میری زندگی
آپ کے دین پہ سب میں نے قرباں کی
میرے ماتھے پہ بوسہ دو اب آخری
برسرِ نوکِ نیزہ سواری چلی
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
دین و قرآں بچے تیرا کعبہ بچا
تا قیامت رہے گی اذاں کی صدا
مدرسہ بن گئی آج سے کربلا
ہائے نانا مگر میرا گھر نہ رہا
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
چکیاں پیسنے والی ماں کی قسم
میری آغوش میں توڑا اکبر نے دم
کیسے لاشِ جواں لایا سوئے حرم
اپنے وعدے پہ سہتا رہا غم پہ غم
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
کتنے لاشے اُٹھائے ہیں اک روز میں
کتنے آنسُو بہائے ہیں اک روز میں
سینکڑوں تیر کھائے ہیں اک روز میں
سارے وعدے نبھائے ہیں اک روز میں
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
بھائی بتیس برسوں سے جو ساتھ تھا
میں نے وعدہ نبھانے میں وہ کھو دیا
کھا گئی اُس کے شانوں کو یہ علقمہ
وہ گیا اور دردِ کمر دے گیا
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
میرا نانا یہ دُلہا یہ کمسن جواں
ایسے روندا گیا دشت میں الاماں
اپنے بیٹے کو پہچان پائی نہ ماں
اُس کی دُلہن نے خود توڑ دیں چوڑیاں
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
ہاں وہ اصغر جو صغرا کی تھی زندگی
جس کی خاطر وہ بیمار بچی میری
چھوٹے چھوٹے سے کُرتے جو سیتی رہی
اُسکا خوں اپنے چہرے پہ مل کے ابھی
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
میرے نانا سکینہ کا غم دیکھیئے
عمر اتنی سی اتنے ستم دیکھیئے
جلتی ریتی پہ اُس کے قدم دیکھیئے
کتنے مجبور ہیں آج ہم دیکھیئے
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
شام ریحان و سرور جو ڈھلنے لگی
سر سے شبیر کے یہ صداآتی تھی
اے بہن اب یہاں سے قیادت تیری
میرے وعدے کی خاطر ضروری ہوئی
میرا وعدہ ہوا پورا
میں نوکِ سناں پر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.