Mera ishq ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
میں ارض کربلا ہوں میرا عشق یا حسین
میں عاشق عزا ہوں میرا عشق یا حسین
تم جاؤ انبیاء کے عریضوں سے پوچھ لو
دنیا کے لا علاج مریضوں سے پوچھ لو
میں مرکز شفا ہوں میرا عشق یا حسین
میں ارض کربلا ہوں۔۔۔
مجھ پر کرم خدا کا زمانے سے ہے جدا
میرا بھرم ہے روضہء عباس با وفا
میں قبلہء وفا ہوں میرا عشق یا حسین
میں ارض کربلا ہوں۔۔۔
پتھر تراش کر میں بناتی ہوں در اسے
نابین کوئی جو ہو تو بناتی ہوں حر اسے
بخشش کا آسرا ہوں میرا عشق یا حسین
میں ارض کربلا ہوں۔۔۔
آنکھوں کے نور اور دل و جان سیدہ
مدفن ہے میری ذات میں ارمان سیدہ
میں قبر فاطمہ میرا عشق یا حسین
میں ارض کربلا ہوں۔۔۔
دیکھی ہے میں نے گردن سرور کٹی ہوی
دیکھی ہے میں نے چادر زینب لٹی ہوی
میں غم میں مبتلا ہوں میرا عشق یا حسین
میں ارض کربلا ہوں۔۔۔
عابد کی بے بسی میں بسای گیء ہوں میں
سر کی ردائیں دے کے بچای گیء ہوں میں
زینب کی میں صدا ہوں میرا عشق یا حسین
میں ارض کربلا ہوں۔۔۔
وہ پسلیوں کو تھام کر اب تک ہے نوحہ گر
یاسر جو کہہ رہی ہے کہ پیاسا میرا پسر
اس ماں کی میں بکا ہوں میرا عشق یا حسین
میں ارض کربلا ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.