Mera bhai salamat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Farhan Ali Waris
اک خون کا رشتہ ہے یہی بول رہا ہے
بھای بہن کا یہ رشتہ انمول رہا ہے
بہنا تو ایک نعمت پروردگار ہے
دنیا میں ہر بہن کو برادر سے پیار ہے
ہاں اس ہی پیار کا یہ اظہار ہے
دنیا میں ہر بہن کے یہ دل کی پکار ہے
میرا بھای سلامت رہے
ہر بہن کا یہ احساس ہے
بھای میرا میری آس ہے
بھای جب تک رہے سامنے
دور غم ہے خوشی پاس ہے
کیوں نہ دل یہ دعائیں کرے
میرا بھای سلامت۔۔۔
بھای جیسا بھی ہاں مگر
ہے بہن کے لئے خوب تر
ساتھ دیتی ہے ہر موڑ پر
بھای تکلیف میں ہو اگر
منتوں کے پیالے بھرے
میرا بھای سلامت۔۔۔
ہر بہن کو یہ ادراک ہے
ہاں یہ رشتہ بڑا پاک ہے
دور ہوجاے بھای اگر
زندگی بہن کی خاک ہے
اس لیےء ہر بہن یہ کہے
میرا بھای سلامت۔۔۔
تھی مدینے میں بھی اک بہن
اس کو رہتا تھا بس یہ محن
خیریت سے ہو بھای میرا
ہو نہ جاے غریب الوطن
رات دن رو کے بس یہ کہے
میرا بھای سلامت۔۔۔
دیکھا چشمِ تصور نے کیا
ایک بہن تھی سر کربلا
بھای پر آی مشکل گھڑی
اس نے بچوں کو صدقے کیا
یہ رہے نہ رہے وہ رہے
میرا بھای سلامت۔۔۔
شب عاشور کا وقت تھا
ایک بہن دے رہی تھی صدا
اے خدا اے خدا اے خدا
ایک مجبور کی ہے دعا
گھر جلے چاہے چادر چھنے
میرا بھای سلامت۔۔۔
پانی عمو سے پاے گی وہ
پاس اصغر کے آے گی وہ
سب سے چھوٹا ہے بھای میرا
پانی آیا تو چاہے گی وہ
مجھ سے پہلے یہ پانی پیےء
میرا بھای سلامت۔۔۔
یاد فرحان آے مجھے
بی بی زینب کے جو بین تھے
کیفیت دل کی مظہر لکھو
جب بہن کوئی رو کر کہے
میرا بھای سلامت رہے
میرا بھای سلامت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.