Mera abbas mar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shahid Baltistani
کوی چادر نجف سے لے آؤ
میرا عباس مر گیا بابا
شرم آتی ہے بنت زہرا کو
میری جانب نہ دیکھنا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
آج کربوبلا کے مقتل میں
قتل بھائی بہن ہوے دونوں
وہ ادھر زیں سے گرا تھا ادھر
سر سے میرے گری ردا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
مجھ سے اماں نہ پوچھ لے یہ کہیں
تیرے ہوتے یہ کیا ہوا زینب
میرے بھائی پہ چل گیء ہے چھری
مجھ پہ خنجر نہیں چلا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
ایسا لگتا ہے اس کے جانے سے
اک دیوار ہٹ گیء جیسے
لوٹ لو اب حسین کے خیمے
شام والوں میں شور تھا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
ہاے موت زینب کو کیوں نہیں آی
مر گےء آج میرے سب بھائی
لے چلو مجھکو بھی وہاں جلدی
ہے جہاں میرا با وفا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
بات مجھکو یہی رلاتی ہے
اس کے بچوں سے شرم آتی ہے
کچھ نہ کر پای آپ کی بیٹی
خونِ عباس بہہ گیا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
لشکر اکبر کی جب اٹھای تھی
سر پہ میرے ردا سلامت تھی
لاش غازی اٹھاؤں میں کیسے
میرے سر پر نہیں ردا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
قتل کے بعد پھر سے قتل ہوا
نہر پر با وفا تڑپنے لگا
میری چادر اٹھا کے نیزے پر
شمر ساحل پہ لے گیا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
میری بچی یہ مجھ سے کہتی ہے
میں بھی غازی پہ جان دے دونگی
مر نہ جاے یہ شام کے پہلے
دو سکینہ کو حوصلہ بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
اے تکلم وہ کہہ رہی ہو گی
زایروں پر لگی ہے پابندی
میری ماں انتظار کرتی ہے
کون آے گا کربلا بابا
کوی چادر نجف سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.