Mazloom hussaina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
مظلوم حسینا مغموم حسینا
لاچار حسینا بے یار حسینا
اے بیکسوں کی قافلہ سالار حسینا
وہ خنجر بے پیر کجا ہاے مقدر
اور بوسہ گاہ احمد مختار حسینا
بلکھاے نہ کیوں دل میرا جب نوکِ سِناں پر
بندھ جاے تیرے گیسوے کامدار حسینا
آدم صفی اللّٰہ سے تا ایسی دوراں
ایسی نہ لٹی تھی کوی سرکار حسینا
مظلوم حسینا مظلوم حسینا
مغموم حسینا مغموم حسینا
ہے آل نبی بے سر و سامان حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا ویران حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
زینب کی ہے فریاد نہیں کوئی مددگار
سجاد ہے بیمار
ڈھاتے ہیں ستم ہم پہ مسلمان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
کیسی یہ خزاں آی کہ ہم ہو گےء برباد
زینب کی ہے فریاد
اجڑا ہے پیمبر کا گلستان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
عاشور کے دن لٹ گیء زہرا کی کمای
یا رب ہے دہائی
اسلام پہ گھر ہو گیا قربان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
زینب پہ ہے تنہائی وہ اب کس کو بچاے
کیا ہو گیا ہاے
ہے اہلِ حرم رن میں پریشان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
افسوس جواں لال کو دولہا نہ بنایا
سہرا نہ سجایا
پورا نہ ہوا ماں کا یہ ارمان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
اولاد نبی لٹ گیء برباد ہوا گھر
زینب ہے کھلے سر
اے تشنہ دہن کاریء قرآن حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
گھر کر دیا قربان مگر دیں بچایا
ہر رنج اٹھایا
ہے دین خدا پر تیرا احسان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
سرکار جناں دوش نبی کا وہ مکیں ہے
نبیوں کا یقیں ہے
امت نے بھلای ہے تیری شان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
سر تن سے جدا ہو گیا اور بعد شہادت
ہے تیری یہ عظمت
پڑھتا رہا نیزے پہ تو قرآن حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
زینب کو بھی شام کے بازار ہے جانا
اور اشک بہانا
منزل ہے میری شام کا زندان حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
یزداں کے لبوں پر ہے محب اب یہی نوحہ
مغموم ہے زہرا
ہے بین یہ دکھیا کامیری جانا حسینا
مظلوم حسینا مغموم حسینا
گھر فاطمہ کا ہو گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.