Maula haq imam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nasir Asghar Party
مولا حق امام یا حسن یا حسین
وہ عابدِ بیمارتھا چلنے سے جو لاچار تھا
اور شام کا بازار تھا اور مصطفیٰ کی بیٹیاں
مولا حق امام۔۔۔
شبیر کی وہ لاڈلی سینے پہ وہ شاہ کے پلی
جسکی عبا بن میں جلی منہ پہ تماچوں کے نشاں
مولا حق امام۔۔۔
پیاسے گلے خنجر چلے چادر چھِنی خیمے جلے
عباس کے پرچم تلے رو کر کہے یہ بیبیاں
مولا حق امام۔۔۔
رو کر کہے قاسم کی ماں مارا گیا قاسم جواں
اے لال میں ڈھونڈوں کہاں مہندی تیری سہرا تیرا
مولا حق امام۔۔۔
وہ اصغرِ بے شیر تھا اور حُرملا کا تیر تھا
پیاسا گلا کیونکر کٹا لرزی زمیں اور آسماں
مولا حق امام۔۔۔
شامِ غریباں چھا گئی عابد کو غیرت آگئی
پہرے پہ زینب آ گئی عباس اور اکبر کہاں
مولا حق امام۔۔۔
وہ زینبؑ و کلثومؑ تھیں چادر سے جو محروم تھیں
نا محرموں کے درمیاں اور مرتضیٰ کی بیٹیاں
مولا حق امام۔۔۔
وہ باوفا عبّاسؑ تھا دکھیا دِلوں کی آس تھا
پانی ملا پر نہ پیا پیاسی رہیں شہزادیاں
مولا حق امام۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.